الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں سالانہ 52ہزار آپریشن ہوتے ہیں‘ ڈاکٹر صبیح الدین

June 28, 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں سربراہ موتیا ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین نے کہا ہے کہ الشفاء ٹرسٹ نے 10لاکھ افراد کی موتیا کے باعث سرجری کی۔ سکھر‘ کوہاٹ‘ مظفر آباد اور چکوال میں سالانہ 52ہزار مفت آپریشن ہوتے ہیں۔ روزانہ سو سے 120سرجری ہوتی ہیں۔