خواتین کیلئے انصاف ،مساوات اورقانونی اصلاحات ضروری ہیں، اعظم نذیر تارڑ

June 28, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی کمیشن وقار نسواں کی مشاورتی کانفرنس سیریز میں ملک بھر سے ماہرین شریک ہوئے۔ این سی ایس ڈبلیو کی چیئر پرسن نیلوفر بختیار نے خواتین کو درپیش سنگین مسائل کے حل کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سیشن کا آغاز کیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین کیلئے انصاف اور مساوات کیلئے قانونی اصلاحات ضروری ہیں۔ مختاراں مائی، اے ایس پی شہربانو نقوی، نڈاکٹر لوئے شبانہ اور لوری اینٹولنیز نے کلیدی تقریریں کیں۔