11میڈیکل سٹورز/ فارمیسیز سربمہر ،34 کیخلاف ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات

June 28, 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈرگ کنٹرول اتھارٹی راولپنڈی نے فارمیسیز/ میڈیکل اسٹورز کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن میں11میڈیکل سٹورز/ فارمیسیزکو سربمہر کردیااور34کیخلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کی خلاف ورزی پر کیسز رجسڑڈ کرلئے ہیں۔ شہری 5گاڑیوں،23موٹڑسائیکلوں،طلائی زیورات،موبائل فونز ،نقدی سے ہاتھ دھو بیٹھےراولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،نقدی سے محروم ہوگئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں 22وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات ، ایک کار اور 11 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،تین موٹر سائیکل اور 8موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔اسلام آبادمیں موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات تھانہ شمس کالونی ،نیلور اور تھانہ شہزاد ٹاؤن ، سرقہ بالجبر کے مقدمات تھانہ گولڑہ ، انڈسٹریل ایریا ، سبزی منڈی ، کھنہ، کورال اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج ہوئے ، کار چوری کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرایا گیا جبکہ سٹریٹ کرائم کے مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ اور کھنہ میں درج کئے گئے ،دیگر وارداتیں تھانہ رتہ امرال، بنی ، ٹیکسلا، تھا نہ روات، واہ کینٹ ، صدرواہ کی حدود میں ہوئیں۔