جولائی تا اپریل 9 ماہ میں پاکستان کا مالی خسارہ 4.5 فیصد رہا

June 29, 2024

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )رواں مالی سال جولائی تا اپریل 9ماہ میں پاکستان کا مالی خسارہ 4.5 فیصد رہا اور گزشتہ برس کے اس عرصے کے مقابلے میں مالی خسارے میں 20.3فیصد اضافہ ہوا، ، ترقیاتی اخراجات میں 11.2فیصد کمی ہوئی ، جولائی تا مئی کے 10ماہ میں ترسیلات زر میں 7.7فیصد ، برآمد ات میں 11.3فیصد اضافہ ، درآمدات میں 2.3فیصد کمی ہوئی ، جولائی تا اپریل کے 9ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ 0.45فیصد رہی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی آؤٹ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 87.7فیصد کی کمی ہوئی ، ایف بی آر یونیو میں 30.89فیصد، نا ن ٹیکس ریونیو میں 95.89فیصد ، اضافہ ہوا ، زرعی قرضوں کی فراہمی میں بھی 34.5فیصد اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 40.1فیصد اضافہ ہوا ، مہنگائی کی شرح 24.5فیصد رہی جو گزشتہ برس 29.2فیصد تھی۔