پاکستان کھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر

July 01, 2024

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار 6لاکھ 35ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی جس کی وجہ سے پاکستان کھجور پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو 98ہزار ٹن کے قریب ہے ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ترجمان نے بتایاکہ کھجور کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے لیکن اس کیلئے متعلقہ اداروں کو خصوصی اقدامات کرناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر افسوسناک ہے کہ پاکستان اپنی کھجور کی مجموعی پیداوارمیں سے صرف 15فیصد حصہ برآمد کررہاہے جو 98ہزار ٹن کے قریب ہے جبکہ اس کے برعکس مقامی کھپت صرف 5فیصد تک محدود ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں ایک ارب 70کروڑ کی مسلمان آبادی میں پاکستانی کھجور کاحصہ محض 2فیصد سے بھی کم ہے لہٰذا اگر اس جانب سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو یہ حصہ بڑھاکر اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل کرنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔