خیرپور ناتھن شاہ: ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت

July 01, 2024

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق کرمنل ٹرائل کورٹ دادو میں ام رباب چانڈیو کے تین اھل خانہ کے قتل کے ھائی پروفائیل مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ام رباب چانڈیو مقدمہ کے مدعی پرویز چانڈیو اور وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی۔جبکہ زیرالزام پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردارخان چانڈیو،سابق ایس ایچ او اور دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ایم پی اے برھان خان چانڈیو بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔سماعت کے دوران تحقیقاتی افسر اور مقدمہ کے مشیر کے بیانات رکارڈ کیئے گئے۔ملز م فریق کے وکلاء کی جانب سے جرح کی گئی۔دریں اثناء مقدمہ کےمشیر نامہ کا مشیر اھلکار محمد اویس اچانک عدالتی احاطہ میں بیہوش ہوگیا۔ جس کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت رک گئی۔بعد ازاں ڈاکٹر کو طلب کرکے مشیر کو طبی امداد فراھم کر کے ہوش میں لایا گیا۔تحقیقاتی افسر اور مشیر کے بیان اور اور وکلاء کی جرح کے بعد عدالت نے اگلی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔دریں اثناء ام رباب چانڈیو نے مشیر کے بیہوش ہوجانے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ سرکار شروع سے آج تک قاتلوں کو بچانے کیلیئے ان کی مدد کر رہی ہے۔ھم سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔ بیان اور جرح مکمل ہونے کے بعد ثبوتوں کے ساتھ عدالت کو آگاہ کرینگے۔قاتل سزا سے بچ نہیں سکینگے۔ھم پانچ سالوں سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔