اٹک: ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

June 29, 2024

اسکرین گریب

اٹک میں ڈی آئی خان موٹر وے پر ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور ٹینکر میں تصادم میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے جبکہ ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوا۔

ایمبولینس میں مریض کو بےنظیر اسپتال راولپنڈی شفٹ کیا جا رہا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں مریض اور اس کی 3 رشتہ دار خواتین بھی جاں بحق ہو گئیں۔