عطیات بھیک مانگنے والوں کے بجائے خیراتی اداروں کو دیے جائیں، بولٹن آنے والوں سے اپیل

June 30, 2024

گریٹر مانچسٹر/ بولٹن( نمائندہ جنگ ) ویک اینڈ پر بولٹن آنے والوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹاؤن سینٹر میں بھیک مانگنے والے لوگوں کو براہ راست عطیات دینے کے بجائے متبادل کے طور پر مقامی خیراتی اداروں کو عطیہ دیں۔ بارو 28-30جون کے دوران ایونٹس میں ہزاروں کھلاڑیوں اور ان کے سپورٹرز کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ مقامی لوگوں اورشہر میں آنے والوں دونوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک برانڈڈ Hope for Change کلیکشن باکس کے ذریعے کوئی بھی عطیہ دیں۔ گلیوں میں بھیک مانگنے والے لوگوں کی اکثریت بے گھر نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے ممکنہ طور پر نشے یا خراب دماغی صحت جیسے متعدد پیچیدہ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ عطیات دینے کہلیے بہتر طریقہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا، Hope for Change اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام عطیات براہ راست بولٹن خیراتی اداروں اور تنظیموں کو جائیں جو ان مسائل کا سامنا کرنے والے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔بولٹن کونسل کے کارپوریٹ وسائل کے ڈائریکٹر لی فالوز نے کہا ہے کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ ٹاؤن سینٹر میں بھیک مانگنا ہمارے رہائشیوں اور مقامی کاروباروں کے لیے تشویش کا باعث ہے، خاص طور پر IRONMAN جیسے ہمارے بڑے ایونٹ کے اختتام ہفتہ کے دوران۔ بولٹن کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ سخی ہیں اور یہ فطری ہے کہ لوگ ضرورت مندوں کو دینا چاہتے ہیں‘‘۔Hope for Change ایسا کرنے کا بہترین طریقہ ہے، یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کا پیسہ بولٹن کے خیراتی اداروں کو جاتا ہے جو ان پیچیدہ مسائل سے نمٹنے میں مدد کر سکتے ہیں جن کی وجہ سے لوگ پہلے بھیک مانگتے ہیں‘‘۔ برانڈڈ ہوپ 4چینج کلیکشن بکس پورے ٹاؤن سینٹر میں دکانوں اور کاروباروں میں مل سکتے ہیں۔ عطیات بولٹن کمیونٹی اوررضاکارانہ خدمات کے ذریعے مسائل سے نمٹنے کیلئے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے


boltonhopeforchange.org.uk ملاحظہ کریں۔