سٹیفورڈ میں ریفام پارٹی کے نمائندے تبدیلی کے لئے پرعزم

July 02, 2024

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ برطانیہ کو ضرورت ہے ریفارم کی ۔یہ نعرہ ہے ریفارم یوکے پارٹی کا ہے۔ پارٹی کے سٹیفورڈ کے لئے نما ئندے بھی تبدیلی لانے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں اور تبدیلی بھی ایسی جو ناصرف برطانیہ میں بڑھتی امیگریشن کو کم کر سکے ساتھ ہی سٹیفورڈ کے ایریا میں ہوٹلوں میں قیام کرنے والے امیگرنٹس کے مسئلے کو بھی حل کرسکے۔ دوسری بڑی پارٹی کی طرح این ایچ ایس بھی ریفارم پارٹی کا اہم نکتہ ہے ووٹ بینک بڑھانے کے لئے اور ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی سروس کو چوبیس گھنٹے بحال کروانا اہم ہے۔ اس کے علاوہ مقامی کسانوں کو سپورٹ کرنا تاکہ ان کے مستقبل کے ساتھ عوام کے لئے فوڈ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا اس پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ ساتھ ہی یہ پارٹی برطانوی کلچر ،پہچان اور ثقافت کو بھی برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔ چار جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں یہ پارٹی برطانیہ کو دونوں بڑی جماعتوں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی سے پہنچنے والے نقصان سے نکال کر آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ ملک بنانے کے عزم کا اظہار کر رہی ہے۔