فرانس کے انتخابات میں امیگریشن مخالف جماعت کی کامیابی کا امکان

July 02, 2024

پیرس (رضا چوہدری/ اے ایف پی) فرانس میں پارلیمانی انتخابات ، انتہائی دائیں بازو کی جماعت کا دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار اکثریت حاصل کرنے کا امکان ،امیگریشن مخالف اور یورپی یونین کی ناقد مارین لی پین کی جماعت کا اکثریت حاصل کرنے کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں تاریخی 69.39 فیصد ٹرن آوٹ ، مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ فرانس نیشنل اسمبلی کے انتخابات میں تارکین وطن مخالف آر این پارٹی آگے ہے جبکہ بائیں بازو کا بلاک دوسرے اور صدر میکرون کی اعتدال پسند جماعت تیسرے نمبر پر ہے۔‎تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی طرف قبل از وقت اسمبلی توڑ دینے کے بعد نئی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ سارا دن بغیر وقفہ جاری رہا 577کے ایوان میں کون اکثریت حاصل کرے کا فیصلہ تو 7جولائی کے دوسرے راؤنڈ میں ہوگا ۔ اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی ووٹرز نے اتوار کے روز قبل از وقت ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے، ایسا جوش وخروش کئی دہائیوں سے نہیں دیکھا گیا تھا ۔ نیشنل فرنٹ کی رہنما مارین لی پین نے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم اکثریت کے ساتھ جیتیں گے اور28سالہ جورڈن بارڈیلا ان کے وزیراعظم ہونگے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ فرانسیسیوں کو حالیہ تاریخ میں اپنے سب سے زیادہ پولرائزنگ انتخاب کا سامنا کرنے کے ساتھ، ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا۔