چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی کی سعادت حج کے بعد برطانیہ واپسی

July 02, 2024

لوٹن (نمائندہ جنگ) پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری لوٹن چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی حج کی سعادت حاصل کرنےکے بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے۔ ان کی اہلیہ اور ہمشیرہ نے بھی ان کے ساتھ فریضہ حج ادا کیا۔ رہائش گاہ پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر فورم برطانیہ کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر، پاکستان پیپلزپارٹی لوٹن کے سابق چیف آف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، پاکستان سے تشریف لائے محمد عارف سمیت عزیز واقارب نے ان سے ملاقات کی اور سعادت حج کی مبارکباد پیش کی۔ چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی نے احباب کو تبرکات پیش کیں۔