حرمین شریفین میں نماز جمعہ کا دورانیہ مختصر کرنے کا حکم

June 30, 2024

ریاض ( نیوزڈیسک) سعودی حکام نے شدید گرمی کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کے خطبے اورنماز کو مختصر کرنے کی ہدایت کردی۔ حرمین شریفین کے امور کے نگراں شیخ عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر نماز جمعہ کے لیے پہلی اور دوسری اذان کے درمیان وقفہ کم کرکے 10منٹ کردیا گیا۔ اسی طرح نمازِ جمعہ کا خطبہ اور جماعت کا دورانیہ بھی 45منٹ کے بجائے 15 منٹ ہوگا جب کہ دعا بھی مختصر کی جائے گی۔ شیخ سدیس کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی افضل ہے۔ ہم اللہ کے مہمانوں کی میزبانی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا نہیں چاہتے۔ نماز کے دورانیہ میں کمی عبادت گزاروں کے لیے چیزوں کو آسان بنانے کے لیے کی گئی ہے۔