ایف بی آئی کا فراڈ میں ملوث خاتون کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

June 30, 2024

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) ایف بی آئی نے بلغاریا میں پیدا ہونے والی خاتون راجا اگناتووا کی گرفتاری پر 40لاکھ پاؤنڈ انعام کا اعلان کردیا 43سالہ روجا اگنا تووا کے پاس جرمن شہریت ہے وہ دنیا کی سب سے مطلوب خاتون ہے ۔ روجا کرپٹو کوئن کے نام سے مشہور خاتون پر دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈ کا الزام ہے ۔اس نے 2014 میں وان کوائن نامی جعلی کرپٹو کرائن بیچ کر سرمایہ کاروں سے 4ارب ڈالر کا فراڈ کیا تھا۔ خاتون 2017میں منظر نامے سے غائب ہوگئی جس کے بعد ایف بی آئی نے پہلے ایک لاکھ ڈالر انعام کی پیشکش کی تھی اور پھر اسے بڑھا کر 40لاکھ ڈالر کردیا گیا۔