یورو فٹبال: اسپین ،انگلینڈ کوارٹر فائنل میں

July 02, 2024

کولون (جنگ نیوز) اسپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں یوروکپ فٹ بال چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔ کولون میں پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے جارجیا کو با آسانی4-1 سے ہرا دیا۔ ادھر گیلسن کرچن میں انگلینڈ نے سلوواکیہ کو 2-1 سے زیر کیا۔ ایوان شرانز نے سلواکیہ کو 25ویں منٹ میں برتری دلائی، جسے جوڈ بیلنگھم نے 90 ویں منٹ میں برابر کیا جبکہ انجری ٹائم میں کپتان ہیری کین نے فیصلہ کن گول کرکے فتح پر مہر لگادی۔