حسنین اختر اسنوکر فائنل میں پہنچ گئے

July 02, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر):پاکستانی اسنوکر کھلاڑی محمد حسنین اختر سعودی عرب میں منعقدہ ایشین جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔انہوں نے پہلی مرتبہ ریاض میں بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔انٹرنیشنل۔انڈر 21کے جونئیر اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں حسنین نویداخترکامقابلہ سابقہ چیمپئن احسن رمضان کیساتھ ہوگا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات،تھائی لینڈ، سعودی عرب ʼہانک کانگ کے علاؤہ بھارتی کھلاڑی کوشکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاہے ۔