جنگ میڈیا گروپ کے زیر انتظام دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو 2024 کا انعقاد

June 30, 2024

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) جنگ میڈیا گروپ کے زیر انتظام دی نیوز ایجوکیش ایکسپو 2024کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ اس میں ملک بھر سے 38یونیورسٹیز، کالجز، سکولز اور کنسلٹنٹ نے سٹالز لگائے اور طلبا و طالبات کو رہنمائی فراہم کی۔ ایکسپو کا افتتاح ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی ڈاکٹر تنویر حسین نے کیا۔ انہوں نے فیصل آباد میں ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر دی نیوز اور جنگ گروپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبا وطالبات کو تعلیمی میدان میں بہتر مواقع کی فراہمی کے لئے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ایکسپو کے پلیٹ فارم پر فیصل آباد کے تمام اہم تعلیمی اداروں کو ایک چھت تلے اکٹھے کر کے دی نیوز اور جنگ نے طلبہ کو اپنے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے معلومات کے حصول کے لئے اہم موقع فراہم کیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان میں تعلیم کے شعبے کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایکسپو میں برٹش کونسلز، رفاہ یونیورسٹی کیمپس فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی، فاسٹ یونیورسٹی کیمپس چینوٹ، روٹس سکول، ITHM کالج، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی، نور یونیورسٹی، سپیرئیر گروپ، نمل، کیڈٹ کالج فیصل آباد سمیت مختلف کنسلٹنٹس سے طلباء و طالبات اور والدیں ودیگر شرکا نے ایڈمیشن پالیسیز اور سکالرشپس کے متعلق معلومات حاصل کیں۔