فیصل واوڈا کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا نہیں کہا، جسٹس اطہر من اللّٰہ

June 30, 2024

عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق سپریم کورٹرجسٹرار کو خط لکھ دیا۔

خط میں سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا انہوں نے نہیں کہا تھا۔

خط میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے معاملے پر ان کا مؤقف ان کے عدالتی فیصلوں سے واضح ہے۔