حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

June 30, 2024

حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔