کرکٹ بورڈ کا یو یو ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ، سلیکشن کیلئے لازمی

July 03, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹر وہاب ریاض نے جنوری میں نیوز ی لینڈ کے دورے کے بعدکہا تھا کہ بابر اعظم کے دور میں کچھ سالوں سے فٹنس ٹیسٹ کو ختم کردیا گیا ہے لیکن پھر وہاب ریاض نے بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اب ورلڈ کپ کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یویو ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے ا ور ناکام ہونے والا پلیئر قومی اور ریجنل ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فٹنس ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 11 جولائی سے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، پہلے ڈسٹرکٹ اور پھر ریجنل سطح پر فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔ ٹیسٹ ، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوں گے۔