ہاکی پلیئرز اور آفیشلز کو ڈیلی الاؤنس ادا

July 03, 2024


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ اور نیشنز کپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ڈیلی الاؤنس ادا کردیے ہیں۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے کہ پچھلے دور میں رکی ہوئی رقم کی ادائیگی کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو رپورٹ بھیج دی ہے جس پر اس کے حکام نے جلد رقم کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے، انہوں نے کہا پی ایچ ایف ملازمین کے پچھلے چار اور کچھ کی پانچ ماہ کی تنخواہیں ابھی دی نہیں گئی ہیں اس کے ذمے دار بھی پچھلی فیڈریشن کے حکام ہیں۔