لیبر کی سابقہ لیڈر کا سٹیفورڈ کا دورہ ، انرجی بحران ختم کرنے کا عہد

July 03, 2024

سٹیفورڈ(مریم فیصل)سٹیفورڈ کی لیبر پارٹی کے لئے خاتون امیدوار کے ساتھ لیبر پارٹی کے سابقہ لیڈر ای ڈی ملی بینڈ نے سٹیفورڈ میں بننے والی ہاؤسنگ اسکیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں لیبر کی حکومت بننے کے ایک ہفتے ہی میں آف شور ونڈ فارمز کے حوالے سے پلاننگ ریگولیشن میں کمی کے لئے کام شروع کردوں گا ۔جس ہاسنگ اسکیم کا ملی بینڈ نے دورہ کیا اس کے گھروں کے لئے شروع کے پانچ سال میں انرجی بل نہ آنے کی گارنٹی دی گئی ہے کیونکہ ہاسنگ اسکیم اور ایک انرجی کمپنی نے یہ معاہدہ کیا ہے اس اسکیم میں سولر پینل ،اسٹوریج بیٹری اور ہیٹ پمپس نصب کئے گئے ہیں ۔ملی بینڈ کے مطابق ہمیں ابھی بھی مہنگائی کا سامنا ہے اور دنیا کو انرجی کرائسز کا سامنا بھی ہے کیونکہ انرجی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے روس پر ہمارا دارومدار ہے ۔ اس اجارہ داری کوختم کرنے کے لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ری نیو ایبل انرجی کی طرف جلد از جلد چلے جائیں ۔ لیبر پارٹی اس بارے میں بہت سنجیدہ ہے کہ ونڈ فارمز زیادہ سے زیادہ برطانیہ میں لگائے جائیں اورسولر پینلز کی مدد سے انرجی بلز کا بوجھ عوام پر سے ختم کیا جائے ۔