راجہ زبیر اقبال کیانی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد لوٹن پہنچ گئے

July 03, 2024

لوٹن( نمائندہ جنگ) سابق اوورسیز کمشنر برائے آزاد کشمیر اور سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد لوٹن واپس پہنچ گئے ۔ لارڈ قربان حسین، سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور کنزرویٹو پارٹی کےکونسلر اور کونسل میں اپوزیشن لیڈر راجہ محمد اسلم خان، پیٹر برا سے راجہ طارق جمیل ، لوٹن سے راجہ محمد اصغر ، راجہ وسیم سمیت دیگر نے زبیر اقبال کیانی کو مبارک باد پیش کی ۔راجہ زبیر اقبال کیانی نے شرکاء کی تواضع آب زم زم اور کھجوروں سے کی، اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حالت زار پر بھی گفتگو ہوئی ۔