اردو یونیورسٹی میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی، سینیٹر بلیدی کا صدر کو خط

July 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی ، سینیٹر جان محمد بلیدی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط لکھ دیاسینیٹ آف پاکستان میں بلوچستان کے نمائندے سینیٹر جان محمد بلیدی نے صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر آصف علی زرداری کو خط لکھ کر اردو یونیورسٹی میں مہینوں سے تنخواہوں اور پینش کی عدم ادائیگی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر جان محمد بلیدی نے لکھا کہ یونیورسٹی کے پاس پینشن اور جی پی فنڈ میں خطیر رقم موجود ہے جس کے ذریعے مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔