روٹری کلب مڈ ٹائون کے رواں برس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس

July 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر ) روٹری کلب مڈ ٹاؤن ملتان کے نومنتخب صدر مرزا شاہد حسین کی زیر صدارت رواں سال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پہلااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کلب کی سال 2024-25کیلئے فلاحی سماجی منصوبوں کی منصوبہ بندی کی گئی اور عہدیداران کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے بات چیت اور فلاحی منصوبوں کیلئے تجاویز پر غور اورمشاورت کی گئی۔اور اس حوالہ سے روٹری کمیونٹی سنٹر قاسم بیلہ میں جاری منصوبوں ووکیشنل،آئی ٹی سنٹرز اور فری ڈسپنسری پر مسائل ایشوز اور ان کے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال روٹری کلب مڈ ٹاؤن کی جانب سے 25ہزار پودے لگائے گئے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرزا شاہد حسین نے کہا کہ روٹری رواں سال بھی اپنے جاری فلاحی منصوبوں میں مزید بہتری کیساتھ آگے بڑھے گا اور نئے منصوبے بھی شروع کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ موسمی شدت میں کمی کیلئے ہمیں شجر کاری پر توجہ دینا ہو گی اور روٹری کلب ملتان مڈٹاؤن رواں سال اونر شپ پالیسی کے تحت پودے لگائے گا اور اس سلسلہ میں سکول کالج اور یونیورسٹی سطح تک آگہی بھی دی جائے گی۔ میٹنگ میں کلب سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین، چوہدری الطاف شاہد، سلیم ناصر، شیخ فہیم ستار، احتشام الحق، محمد معظم، شہباز چٹھہ، ملک امجد، کاشف خلیل اور حنا بابر نے شرکت کی۔