بیرسٹر ایوب خان کا منتخب ہونا مظلوم فلسطینیوں کی جیت ہے، فیصل محمود

July 17, 2024

برمنگھم (پ ر) اورسیز پاکستان کشمیر ویلفیئر کونسل کے جنرل سیکرٹری ، ایم کیو ایم پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور برٹش کشمیر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری مرزا فیصل محمود نے بیرسٹر ایوب خان کو برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر ایوب خان کا منتخب ہونا مظلوم فلسطینیوں کی جیت ہے۔ بیرسٹر ایوب خان نے فلسطینیوں کا مقدمہ پارل لیمنٹ کے باہر جس شاندار انداز سے پیش کیا اس پر برطانیہ کےعوام مبارک باد پیش کر تے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ برطانی عوام کی اسی طرح بے لوث خدمت کرتے رہیں گے اور ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔