ناروے میں عمران خان کی رہائی اور فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مظاہرہ

July 17, 2024

اوسلو (ناصر اکبر) ناروے پارلیمنٹ کے باہر تحریک انصاف ناروے اور ایس این پی کے زیر اہتمام فری فلسطین اور فری عمران خان کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے تحریک انصاف ناروےکے سینئر عہدیداران اور نارویجن پارلیمنٹرین نے خطاب کیا۔ تلاوت قرآن پاک غیاث کیانی نے پڑھی۔ مظاہرے میں سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں سمیت خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرےسےتحریک انصاف ناروے کے صدر حاجی افضال سمینہ تھاگے، سابقہ صدر تحریک انصاف ناروے چوہدری مدثر علی، محسن راجہ، جاوید شاہ ادوکیٹ، سید حسبان شاہ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ راجہ عامر، چوہدری زاہد اسلم، چوہدری قمر اقبال، راجہ اقبال، صوفی محمد اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔ حاجی افضال نے کہا کہ آج ہم دو اہم مسائل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے اکٹھے کھڑے ہیں جو ہم سب کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں اورہ عمران خان کی حمایت اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی ہے۔یہ صرف ایک آدمی کی آزادی کی لڑائی نہیں ہے بلکہ انصاف، جمہوریت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کی امید کی لڑائی ہے جس سے دستبردارنہیں ہوں گے۔ ہمارے رہنما کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اور فلسطین کیلئے ہماری حمایت انصاف اور انسانی وقار پر ہمارے مشترکہ یقین کا اظہار ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے قبضے اور جبر کا شکار ہیں۔ ان کی آزادی اور خود ارادیت کی لڑائی ہماری لڑائی ہے اور ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔