سویڈن: مالمو شہر کی امام بارگاہ میں نویں محرم الحرام کی مجلس کا انعقاد

July 17, 2024

مالمو (زبیر حسین) مالمو شہر کی امام بارگاہ میں نویں محرم کی مجلس میں خطاب کرتے ہوئے محمد عباس سیال نے واقعہ کربلا پر گفتگو کی۔ مجلس میں سویڈن کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باقرالعلوم کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سویڈن میں بڑھتی ہوئی پاکستانی کمیونٹی کے پیشِ نظر باقرالعلوم اپنی مذہبی سرگرمیوں کے دائرۂ کار کو وسیع کر رہا ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ ہم اس وقت ایسی جگہ موجود ہیں جہاں سیکڑوں افراد مجلس کا حصہ ہیں۔