حکومت سندھ کا صارم برنی ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ

July 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی درخواست پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ کو کنٹرول لینے کی ہدایات جاری کردیں جس پر ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کنٹرول لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ قبل ازیں ایف آئی اے نے سندھ حکومت کو صارم برنی ٹرسٹ کا کنٹرول لینے کیلئے مکتوب ارسال کیا تھا۔