کے الیکٹرک، بجلی چوروں کیخلا ف 980 ایف آئی آرز درج، 33 افراد گرفتار

July 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کی بجلی چوروں کے خلا ف شہر بھر میں متعدد کارروائیاں، 980ایف آئی آرز کا اندراج، 33افراد گرفتار، ستمبر 2023میں بجلی چوری کے خلاف قومی مہم کے آغاز سے اب تک مختلف علاقوں سے 1لاکھ 68 ہزار سے زائد بجلی چوری کے کیسز رپورٹ ہوئے، تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے وفاقیتحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے کارروائیاں کیں اورغیرقانونی کنکشنز (کنڈے) کو کےالیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹایا،کے الیکٹرک کے مطابق غیرقانونی بجلی کے استعمال کے خلاف کارروائیاں کےالیکٹرک کے معمول کے آپریشنز کا حصہ ہیں تاکہ لائن لاسز کو کم اور پاور انفرا اسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے،مالی سال 2023-24کے آغاز سے اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائیوں کے نتیجے میں شہر قائد میں مختلف افراد کے خلاف 980 ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔