اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر انتہا پسندی کا الزام،مسجد بند کر دی گئی

July 26, 2024

فرینکفرٹ( اقبال حیدر) اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر انتہا پسندی کا الزام،مسجد بند کر دی گئی۔ اسلامک سینٹر ہیمبرگ کے نام سے ہیمبرگ کے مہنگے ترین علاقے میں معروف فیروزی رنگ کی خوبصورت مسجد جسے لوگ مسجد علی اور کچھ مقامی جرمن لوگ اسے ’’نیلی مسجد‘‘ کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں، کو گزشتہ روز جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر کے حکم سے بند کر دیا گیا۔ مسجد کی تعمیر1961کو شروع ہوئی اور 1965میں16میٹر2بلندمیناروں کے ساتھ ساتھ مکمل ہوگئی تھی۔ بروز بدھ وزارت داخلہ نے عدالت کی اجازت سے مسجد اور آفس میں موجود تمام چیزوں کو حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لے کر مسجد کو بند کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق چار دیگرمساجد کو بھی بند کرنے کے اشارے ملے ہیں۔