سجاد جوکھیو کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد

July 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے رکن سندھ اسمبلی سجاد جوکھیو کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی،عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد مقررہ مدت میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی،جسٹس محمدعلی مظہر کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں اپیلیں دائر نہ ہونے پر ایک ہفتے میں کئی اور اپیلیں مسترد کرچکے ہیں،وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رکن اسمبلی ہونے کے باوجود ساجد جوکھیو کو واٹر بورڈ کا وائس چیئرمین بنایا گیا،واٹر بورڈ میں ملازمت کے بعد ایم پی اے ساجد جوکھیو کو نااہل قرار دیا جائے،جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا موقف ہے کہ ساجد جوکھیو کو اعزازی طور پر چئیرمین لگایا گیا تھا، سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کے جواب کے بعد درخواست مسترد کردی تھی ۔