ملک سیاسی، معاشی اور معاشرتی بحرانوں کا شکار حکمران بے بس ہیں، شاداب رضا نقشبندی

July 27, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ ملک سیاسی،معاشی اور معاشرتی بحرانوں کا شکار حکمران بے بس ہیں،لگتا ہے حکمرانوں کے پاس IMFسے قرضے لینے اور عوام پر بے جا ٹیکسز کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے،بجلی،گیس اور خوردونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھورہی ہیں،منفی معاشی پالیسیوں کے سبب میڈل کلاس طبقہ غربت کی لکیر کے قریب پہنچ گیا۔