خاتون کوہ پیما نے براڈ پیک چوٹی سر کرلی

July 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خاتون کوہ پیما انعم عزیر نے 8051 میٹر بلند دنیا کی بارہویں بلند چوٹی براڈ پیک کو سر کرلیا۔لاہور کی انعم عزیر براڈ پیک کو سرکرنے والی نائیلہ کیانی کے بعد دوسری پاکستانی کوہ پیما ہیں،براڈ پیک انعم عزیر کے کیریئر کی دوسری 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے، اس سے قبل انعم عزیز نیپال میں مناسلو پیک بھی سر کرچکی ہیں۔امریکی پاکستانی عمار بٹ نے بھی آج براڈ پیک کو سر کیا ہے، دونوں کوہ پیماؤں نے شہروز کاشف کی نگرانی میں براڈ پیک کو سر کیا۔