خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوسی ہوئی، محمد وسیم

July 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے بعدپیر کو کولمبو سے براستہ دبئی وطن روانہ ہوگی۔ دبئی سے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے روانگی سے قبل کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بیٹنگ کے شعبے میں ہم نے بیٹرز کو آزادی دی جس کا نتیجہ گل فیروزہ اور منیبہ علی کی کارکردگی کی صورت میں نظر آیاپاکستان ٹیم کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوسی ہے۔