اولمپکس، پاکستانی پیراک صرف رسم نبھا سکے، دونوں پیراک ناکام

July 29, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وائیلڈ کارڈ پر پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے پاکستانی پیراک بھی اپنے ایونٹ میں صرف رسم نبھا سکے،پاکستانی سوئمر جہاں آرانبی 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ مقابلوں کے ٹاپ 16 میں نہ آسکیں، جہاں آرا اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں تیسرے نمبر پر رہیں۔اس سے قبل 200 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان کے احمد درانی بھی آخری نمبر پر آئے تھےوہ 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستان کے احمد درانی اپنی ہیٹ میں آخری نمبر پر رہے۔200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی۔احمد درانی اپنے پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے، احمد درانی کی 200 میٹر فری اسٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ایک منٹ 55 سیکنڈز ہے۔احمد درانی 25 سوئمرز میں سے 25 ویں نمبر پر رہے، پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے۔