پاکستان شاہینز کو بنگلہ دیش اے کیخلاف جیت کے لیے 160رنز درکار

July 29, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز کو بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرا چار روزہ میچ جیتنے کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ اتوار کواس نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 136 رنز بنالیے تھے۔ اس طرح اسے جیت کے لیے مزید 160رنز درکار ہیں اور اس کی6وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان شاہینز کی دوسری اننگز میں صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ نے ٹیم کو96 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔صاحبزادہ فرحان نے 68رنز بنائے، کامران غلام اور عمرامین فوراً آئوٹ ہوگئے ۔عرفان خان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کے اختتام پر حسیب اللہ 44 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ بنگلہ دیش اے کی طرف سے رجاء الرحمن راجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے دن کھیل کی خاص بات فاسٹ بولر محمد علی کی چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی اور پھر اوپنر صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ نصف سنچری تھی۔ بنگلہ دیش اے نے تیسرے دن 84 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور پوری ٹیم 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد علی نے6اورخرم شہزاد نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔