اولمپکس، الجزائر ایتھلیٹس کا 1961 میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت

July 28, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الجزائر ایتھلیٹس نے 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دریائے سین میں ایتھلیٹس کی آمد کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس نے دریائے سین کےعین اسی مقام پر پھول پھینکے جہاں فرانسیسی پولیس نے الجزائری مظاہرین کو تشدد کے بعد پھینک دیا تھا۔ 17 اکتوبر 1961 کو فرانسیسی پولیس نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر گولیاں برسائی تھیں۔ جس سے متعددمظاہرین جاں بحق ہوگئے تھے۔