شبلی فراز کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے عدالت سے رجوع

July 29, 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نام نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ رجسٹرار آفس نے شبلی فراز کی درخواست (آج) پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری (آج) پیر کو شبلی فراز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ عدالتوں نے ان کیسز میں شبلی فراز کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔