قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کیلئے ہانریری فریڈم بارو کونسل کا اعزاز

July 30, 2024

لوٹن (نمائندہ جنگ) لوٹن بارو کونسل کے بورڈ پر Honorary Freedom of the Borough کے ناموں کی فہرست میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کا نام بھی شامل، اس حوالے سے باضابطہ سرٹیفکیٹ انہیں سابق میئر لوٹن کونسلر محمد یعقوب حنیف نے پیش کیا تھا۔ ہانریری فریڈم آف دی بارو کونسل کا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے، یہ اعزاز علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کو ملنا بجا طور پر لوٹن کی پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کیلئے باعث فخر ہے۔ برطانیہ بھر سے کمیونٹی کی چیدہ شخصیات کی طرف سے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کو ملنے والے اعزازات پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لوٹن کمیونٹی کی کئی شخصیات نے حکومت پاکستان کے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای جو برطانیہ میں پاکستان اور کشمیر کے علاوہ مسلم کمیونٹی کے سفیر کا طویل مدت سے کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کا قومی نشان پیش کرے۔