مہنگائی 12 اور ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، مصدق ملک

July 30, 2024

فائل فوٹو

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہپچھلے سال مہنگائی 38 فیصد تھی اب 12 فیصد تک آ گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارا خواب اور مستقبل روزگار ہے، ہمارا مشن مہنگائی کا خاتمہ ہے، ترقی کی شرح 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت کے ذریعے لوگوں کو سب سے زیادہ روزگار ملتا ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، کاروبار اور زراعت سے نوکریاں ملیں گی۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ٹریکٹرز کی سیل اور پروڈکشن میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، 12 سو ارب کے ترقیاتی منصوبے لوگوں کو روزگار دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمر ایوب حکومت پر تنقید کر رہے تھے، جناب اس وقت مسلم لیگ ن کے وزیر تھے، عمر ایوب اس وقت وزارت چھوڑ دیتے، دستخط نہ کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ کابینہ میں انہوں نے کنٹریکٹ سائن کیے، آج عمر ایوب یہاں وہاں گھوم رہے ہیں جب حکومت کا حصہ تھے تو کچھ کرتے۔