اسد کھرل کو14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

July 23, 2016

سکھر کی عدالت نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسد کھرل کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت اور رینجرز آمنے سامنے آگئے تھے، اسد کھرل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور روڈ سےگرفتار کیا گیاتھا۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کو سکھر میںجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اسد کھرل وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین ہیں۔جن کی گرفتاری کے معاملے پر سندھ حکومت اور رینجرز آمنے سامنے آچکے ہیں۔

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کہتے ہیں اسد کھرل کےخلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ رکھنے سمیت 2 مقدمات درج کیے گئے۔اسد کھرل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور روڈ سےگرفتار کیا گیاتھا۔