آزاد کشمیر،پی ٹی آئی کو 3 لاکھ سے زائد ووٹ ملنے کا دعویٰ غلط نکلا

July 24, 2016

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما نعیم الحق کا آزادکشمیرانتخابات میں 3 لاکھ سےزائد ووٹ لینےکا دعویٰ غلط نکلا۔ نعیم الحق نےسوشل میڈیا پرآزاد کشمیر کے انتخابات میں3 لاکھ 83 ہزارووٹ ملنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق تحریک انصاف کو 2 لاکھ 10 ہزار 827 ووٹ ملے، مسلم لیگ ن کوکل7 لاکھ 39 ہزار185 ووٹ ملے جبکہ پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں 3 لاکھ 52 ہزار 662 ووٹ ملے۔ مسلم لیگ ن ووٹوں کے لحاظ سے پہلے، پیپلزپارٹی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر آئی۔