پاک رینجرز ،بی ایس ایف مذاکرات 27اور 28جولائی کو ہونگے

July 25, 2016

لاہور( این این آئی) پاکستان رینجرز اور بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے درمیان سرحدی امور سے متعلق دو روزہ مذاکرات 27اور 28جولائی کو لاہور میں ہوں گے۔پاکستان رینجرز کی جانب سے مذاکرات کی قیادت ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی جبکہ بی ایس ایف کے وفد کی قیادت ڈی جی کے کے شرما کرینگے ۔ دو روزہ اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر سر حد ی امور زیر بحث آئیں گے ۔