برطانیہ: دنیا کے سب سے بڑے مشینی پتلے کی نمائش

July 27, 2016

برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے مشینی پتلے کو عوام کے سامنے نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10میٹر اونچے پتلے کوبرطانیہ کی جنوب مغربی کاؤنٹی ڈیون میں سڑک پر لایا گیا جسے دیکھنے شائقین کی ایک بڑی تعداد اس جگہ پہنچی اور اس دیوہیکل پتلے کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

انجینئرز کے مطابق یہ مشینی پتلابرطانیہ میں کان کنی کی قدیم تاریخ کی یاد میں بنایا گیا ہے ، جس کی تیاری کو خفیہ رکھا گیا تھا ، اس مقصد کے لئے شہری علاقے سے دور جگہ منتخب کی گئی تھی۔

واضح رہے یہ پتلا برطانیہ کے مختلف کان کنی والے علاقوں میں دو ہفتوں کے دوران 130 میل کا سفر طے کرے گا۔