نئی جاپانی ایکشن فلم’ کنگز گلیؤ؛فائنل فینٹسیXV ‘ کافائنل ٹریلر جاری

August 19, 2016

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نامور ویڈیو گیم فائنل فینٹسیXVپر مبنی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ سائنس فکشن ایکشن فلم’کنگز گلیؤ؛ فائنل فینٹسی XV‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو 19 اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔جاپانی سینما کی تیار کردہ اس فلم کو ٹاکیشی نوزیؤ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ اداکار شان بین ،لینا ہیڈے،وِل بوڈن،ایڈورڈ،امینڈا پیری اور ارون پال کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔ہاجیمے ٹیباٹاکی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی لوکس نامی ایسی جادوئی سلطنت کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں کا بادشاہ اپنے جنگجوؤں اور بہادر سپاہیوں کیساتھ ملکراپنی سلطنت کی حفاظت کیلئے خطرناک طاقتوں سے ٹکرا جاتا ہے اور اس بہادری سے مقابلہ کرتا ہے کہ دشمن اُلٹے قدموں بھاگ جانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔جدید ترین ہتھیاروں سے لیس سپاہیوں ، مشینزاور غیر معمولی طاقت کے حامل بلائیں سے بھری ایمپائیر کی عکاسی کرتی اس سائنس فکشن کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم کو اینی پلیکس پروڈکشن اور سونی انٹرٹینمنٹ کے تحت19اگست کو امریکہ میں مختلف زبانوں میں ریلیز کر دیا جائیگا۔