متحدہ چیئرمینز کے ووٹنگ کارڈ نائن زیرو پر اور نائن زیرو سیل

August 24, 2016

متحدہ قومی موومنٹ کے ضلع شرقی اور غربی کے منتخب یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے ووٹنگ کارڈ نائن زیرو پر ہی رہ گئے جسے رینجرز نے سیل کیا ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمینز اور میئر و ڈپٹی میئرز کے لئے انتخابات آج ہورہے ہیں ۔ ضلع شرقی اور غربی میں متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایم کیو ایم نے ریٹرننگ افسران سے شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔