کراچی : پولیس موبائل حادثے کا شکار ،5 اہلکار اور 2 ملزمان زخمی

August 25, 2016

کراچی میں جناح اسپتال کے قریب پولیس موبائل ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔

جناح اسپتال کے قریب خواجہ اجمیر نگری کی پولیس موبائل روڈ کے بیچ میں رکھے بیریئر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث پولیس موبائل میں بیٹھے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موبائل میں دو ملزمان بھی موجود تھے۔ تمام زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثےکی جگہ پر اسٹریٹ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرا تھااور اسی وجہ سے ڈرائیورکو بیریئر نظر نہیں آیا۔