پاک افغان سرحدی فورسز میں تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا

August 27, 2016

چمن بارڈر پر باب دوستی کھولنے سے متعلق پاک افغان فورسز کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے ،دوستی گیٹ آج نویں روز بھی آمدورفت کےلئے بند اور تجارتی سرگرمیاںمعطل ہیں۔

آج نویں روز بھی سرحدی فورسز کے درمیان کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ بندش کے سبب نیٹو سپلائی،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہرقسم کی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی معطل ہے ۔سرحد کے دونوں جانب سیکڑوں شہری بھی پھنس گئے ہیں۔ سیکڑوں مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ پاک افغان اعلیٰ حکام ہی کریں گے۔