ایران نے فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کردیے

August 29, 2016

ایران نے وسطی شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کر دیئے ہیں ۔ آیت اللہ خامنہ ای کہتے ہیں کہ میزائل حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے طور پر نصب کیے ہیں ۔

فردو ایٹمی پلانٹ کے قریب نصب کیے گئے روسی میزائل ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔

ایرانی جنرل فرزاد اسماعیلی کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیبات کی حفاظت نہایت اہم ہے۔ اسی متعلق آیت اللہ خامنہ ای کہتے ہیںکہ یہ میزائل حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے طور پر نصب کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی ساختہ S-300 میزائل 250 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔