• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال اشرف اور مایا علی کی ڈیٹنگ کی خبروں نے زور پکڑ لیا

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف آن اسکرین جوڑی اداکار بلال اشرف اور اداکارہ مایا علی کی ڈیٹنگ کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

ڈرامہ سیریل ’ یونہی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی آن اسکرین جوڑی اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹ میں بھی اکثر و بیشتر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔

اس آن اسکرین جوڑی کے مداح انہیں آف اسکرین یعنی حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کے خواہاں ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے جبکہ بعض سوشل میڈیا پیجز کے مطابق دونوں فنکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زور پکڑتی قیاس آرائیوں پر دونوں فنکاروں نے فی الحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تاہم دونوں اکثر تقریبات اور عوامی مقامات پر ایک ساتھ اور سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

چند روز قبل ان دونوں کو لاہور میں ہونے والے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔

حال ہی میں مایا علی نے نجی برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں، جس میں بلال اشرف بھی موجود ہیں۔

اس جوڑی کے مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو داد دیے بنا نہ رہ سکے اور ساتھ ہی ان سے حقیقی جوڑی بننے یعنی شادی کا مطالبہ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید